English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرینیتی چوپڑا کے منگیتر راگھو چڈھا کی اسمبلی رکنیت معطل

القمر

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے منگیتر سیاستدان راگھو چڈھا کی اسمبلی رکنیت معطل کردی گئی۔ 

بھارتی سیاستدان کی اداکارہ سے منگنی رواں برس مئی کے مہینے میں ہوئی تھی اور اس حوالے سے میڈیا میں بڑا چرچا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے صدر راگھو چڈھا کو اختیارات سے تجاوز پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے معطل کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے پانچ ممبران نے پرینیتی کے منگیتر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بغیر ممبران کی اجازت کے ان کا نام پارلیمانی کمیٹی کیلئے منتخب کیے ہیں جو کہ غیر اخلاقی حرکت اور اختیارات سے تجاوز ہے۔

راگھو چڈھا کو معطل کرنے کی قرارداد بھارتی وزیر تجارت و صنعت پیوش گویل نے پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

پارلیمانی کمیٹی کی تفتیش تک اداکارہ کے منگیتر پارلیمنٹ سے معطل رہے ہیں اور تحقیق کے بعد ان کی بحالی کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے