لاس اینجلس: ہالی ووڈ انڈسٹری میں سیاہ فام فنکاروں کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنے والے لیجنڈری پروڈیوسر کلیرنس اوونت 92 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلیرنس اوونت کے اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصویق کی گئی ہے۔ آنجہانی پروڈیوسر کے داماد اور نیٹ فلکس کے شریک سی ای اوٹیڈ سرینڈوس نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کلیرنس اوونت نے اتوار کی شب لاس اینجلس میں اپنے گھر میں آخری سانسیں لیں۔
کلیرنس اوونت میوزک، تفریح، کھیل اور سیاست کے میدان میں اپنی خدمات کی وجہ سے ’ دی بلیک گاڈ فادر‘ کے نام سے مشہور تھے۔
Clarence Avant Dies: “The Black Godfather” Of Music Was 92 https://t.co/yGfuqB4AJx
— Deadline Hollywood (@DEADLINE) August 14, 2023
یاد رہے کہ پروڈیوسر کلیرنس اوونت نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں میوزک اور اداکاری کی دنیا میں سیاہ فام فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے پلیٹ فارم دیا اور سیاہ فاموں کی ملکیت پر مبنی پروڈکشن کا آغاز کیا جس سے کئی فنکاروں کو ہالی ووڈ میں اپنا کیرئیر بنانے میں مدد ملی۔
