English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگراں وزیراعظم نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی، جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی۔

ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح وزارت توانائی کیلیے محمد علی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلیے شاہد آفریدی کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگراں وفاقی کابینہ دو مراحل میں تشکیل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھ کر اقتصادی بہتری لائیں گے، وزیراعظم

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگران وزیرخزانہ کے لئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے شہباز دور کے بیشتر افسران عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ جبکہ توقیر شاہ پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جہاں بہت ضروری ہوگا صرف وہاں تبدیلی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے