ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باربی کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا فلم سے 5 کروڑ ڈالرز کمانے کا امکان

نیویارک: ہالی ووڈ اداکارہ اور پروڈیوسر مارگوٹ روبی کا اپنی بلاک بسٹر فلم ’باربی‘ سے 5 کروڑ ڈالرز کمانے کا امکان ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’باربی‘ کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہورہے ہیں اور یہ فلم دنیا بھر سے ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نے امریکا میں 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائد جبکہ بین الاقوامی باکس آفس پر 60 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی آمدنی سے مارگوٹ روبی کو 50 کروڑ ڈالرز کا ایک بڑا حصہ دیا جائے گا جس میں اداکاری کے معاوضے سمیت باکس آفس کے بونس شامل ہیں۔

فلم میں باربی کا کردار نبھانے والی ہالی ووڈ اداکارہ مارگوٹ روبی اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں جو فلم کی غیر معمولی مقبولیت کے باعث کروڑوں ڈالرز کما رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مارگوٹ روبی نے اپنے شوہر ٹام ایکرلی کے ساتھ مل کر فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں