ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکاری کے بعد دیشا پٹانی نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی انٹری دے دی

ممبئی: بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی اداکاری اور ماڈلنگ کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں اُتر آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے نئی میوزک ویڈیو میں بطور ہدایتکارہ ڈیبیو دے دیا۔

’کیوں کروں فکر‘ نامی اس گانے میں دیشا پٹانی نے ہدایتکاری کے ساتھ ساتھ پرفارم بھی کیا ہے۔ اس گانے کو نیکھیتا گاندھی نے گایا ہے جبکہ ویبھو پنی نے اسے کمپوز کیا ہے۔

اداکارہ نے گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ ان چیزوں کی فکر چھوڑ دیں جنہیں آپ کنٹرول نہیں کر سکتے تو شاید یہ آپ کو آزاد کر دیں‘۔ اس گانے کو آج 16 اگست کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دیشا پٹانی نے 2015 میں تیلگو فلم ‘لوفر’ سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جبکہ وہ ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنے میوزک ویڈیو ’بے فکرا‘ کے زریعے مشہور ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں