ترکیہ سےاس سال جنوری سے جولائی کے عرصے میں سمندری گھونگوں کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوتے ہوئے یہ 9 ملین 765 ہزار 9 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔
ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردووان نے کہا کہ 7 ماہ میں ترکیہ سے 935 ٹن سمندری گھونگے برآمد کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ غیر ملکی فروخت سے 9 ملین 765 ہزار 9 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔ گردوان نے کہا کہ سمندری گھونگوں کی برآمد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رقم کے لحاظ سے 26% اور آمدنی میں 100% کا اضافہ ہوا ہے اور 741 ٹن کے عوض 4 ملین 891 ہزار 943 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے سب سے زیادہ سمندری گھونگے جمہوریہ جنوبی کوریا کو برآمد کرتے ہوئے 4 ملین 184 ہزار 235 ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد عوامی جمہوریہ چین کو 2 ملین 277 ہزار 369 ڈالر ، جاپان کو 1 ملین 535 ہزار 4 ڈالر ، اسپین کو 1 ملین 452 ہزار 435 ڈالر ، تائیوان کو 308 ہزار 522 ڈالر ، جارجیا 4 ہزار 794 ڈالر ، آذربائیجان-ناہیچیوان کو 2 ہزار 650 ڈالر مالیت کے گھونگے برآمد کیے گئے ہیں۔