ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کے تمام بکنگ آفسز احتجاجاً بند کرنے کا فیصلہ

 لاہور: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے تمام بکنگ آفسز 17 اگست کو احتجاجاً بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکریٹری جنرل سی بی اے لاہور رانا کاشف کے مطابق پی آئی اے کے ملک بھر کے بکنگ آفسز احتجاجاً دو گھنٹے کے لیے بند ہوں گے۔

رانا کاشف نے کہا کہ بکنگ آفسز سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک بند رکھیں جائیں گے اور احتجاج کے دوران مسافروں کو ٹکٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے کا احتجاج نجکاری اور ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں