ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا  اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر 8 ارب 5 کروڑ اور 35 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ مجموعی زخائر کی مالیت 13 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں