ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا: واشنگٹن جوہری جنگ کا جنونی ہے، جسمانی طاقت کا استعمال واحد حل ہے

شمالی کوریا کے وزیر دفاع کانگ سن۔نام نے کہا ہے کہ امریکہ، یورپ اور شمال مشرقی ایشیاء میں عسکری تناو کو ہوا دے رہا ہے ۔ علاقے اور کوریا جزیرہ نما میں امن و استحکام کا واحد راستہ "جسمانی طاقت ” کا استعمال ہے۔

کانگ نے روس میں شمالی کوریا کے نمائندہ دفتر کی وساطت سے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ  بین الاقوامی سلامتی کانفرنس کے لئے خطاب بھیجا ہے۔

کانفرنس میں وزیر دفاع  کانگ کا خطاب ایک کوریئن سفارت کار نے پڑھا کر سنایا ہے۔ خطاب میں کانگ نے شمالی کوریا کے خلاف  امریکی جارحیت پر زور دیا اور 24 فروری 2022 سے جاری روس۔یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کے  روس کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے امریکہ کی عسکری کاروائیوں پر تنقید کی، امریکہ کی جوہری آبدوز  اور ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز کے دورہ جنوبی کوریا اور رواں ہفتے کے آغاز میں متوقع امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کر تے ہوئے واشنگٹن کو "جوہری جنگ کا جنونی ” قرار دیا ہے۔

وزیر دفاع کانگ سن۔نام نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر الزام لگایا ہے کہ یہ دونوں ملک واشنگٹن ڈکلیریشن اور جوہری مشاورتی گروپ کے ذریعے ایسے میکانزم بنا رہے ہیں جو شمالی کوریا  کے لئے جوہری خطرہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ اور شمال مشرقی ایشیاء میں فوجی تناو میں اضافہ کر رہے ہیں۔ جسمانی قوت کا استعمال کوریا جزیرہ نما میں امن و استحکام کے تحفظ کا واحد راستہ ہے۔

کانگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت امریکہ کی پوری زمین کا احاطہ کرنے کی اہل ہے۔

انہوں نے امریکہ کو ناگزیر زوال کی دھمکی دی ہے ۔ ایک ایسا زوال جس پر قابو پانا  ناممکن ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں