لیتھوانیا کے وزیراعظم کرسیانس کارینس نے اپنا استعفی صدر ایڈگر رینکیویکس کو پیش کر دیا ہے۔
کارینز نے سوشل میڈیا پراس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ لیتھوانیا کے مستقبل کےلیے میں اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔
کارینز نے کہا کہ ایک معنی خیز اور مثبت تبدیلی،خوشحالی اور اقتصادی ترقی کی جانب گامزن مضبوط حکومت کے قیام کے لیے میں نے اپنا استعفی صدر رینکیویکس کو پیش کر دیا ہے۔
کارینز نے چودہ اگست کو اپنے بیان میں استععفی سے متعلق اتحادی جماعتوں اور قومی اتحاد کو ہدف بنایا تھا۔
جدید اتحاد پارٹی کے لیڈر کارینز نے وزارت عظمی کے لیے ایویکا سیلینیا کو امیدوار نامزد کیا تھا۔