ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر خان کا بیٹا جنید تھائی فلم کے انڈین ری میک میں نظر آئے گا

 ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان ایک تھائی فلم کے ری میک میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ 

بھاری میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ تھائی فلم کا نام ’ون ڈے‘ ہے اور یہ ایک رومانس ڈراما ہے، عامر خان نے اس کے ری میک رائٹس حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم کو عامر خان خود پروڈیوس کریں گے اور اسے فلمساز سنیل پانڈے نے انڈین کہانی کی شکل میں ڈھال دیا ہے۔

جنید خان فلم میں ایک 30 سالہ آئی ٹی افسر کا کردار ادا کریں گے اور ان کے مقابل مرکزی کردار کیلئے خاتون اداکارہ کا انتخاب ابھی نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اعلان کیا تھا کہ فلم ’لال سنگھ چڈا‘ میں ان کا بیٹا جنید مرکزی کردار ادا کرے گا لیکن بعد میں وہ کردار عامر خان نے خود کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں