ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیم اصغری نے برٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی تصدیق کردی

نیویارک: ایران نژاد امریکی ماڈل سیم اصغری نے امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

سیم اصغری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے برٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ سیم نے پیغام میں لکھا کہ میں اور میری بیوی نے ایک ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’6 سال کی محبت اور ایک دوسرے سے وابستگی کے بعد میں اور میری بیوی نے ایک ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ہم ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام کو برقرار رکھیں گے اور میں اس کے لیے ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘

vqvvqv

سیم اصغری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’رازداری کی اپیل کرنا مضحکہ خیز لگتا ہے اس لئے میڈیا سمیت تمام لوگوں سے کہوں گا کہ احترام کریں اور سمجھیں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ ذہنی مسائل کا شکار رہنے والی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے شوہر نے طلاق فائل کر دی ہے جبکہ انہوں نے برٹنی پر کئی دھوکہ دہی اور تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے شادی سے قبل ہونے والے معاہدے کے تحت رقم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری 14 ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ 29 سالہ اصغری نے 41 سالہ گلوکارہ کی ذہنی صحت اور والد کے خلاف حقوق ملکیت کے تاریخی مقدمے کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی اور دونوں کی ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں