ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اریجیت سنگھ نے مقبولیت میں ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 ممبئی: بھارت کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے میوزک پلیٹ فارم اسپاٹیفائی میں فالوونگ کے لحاظ سے امریکہ کی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 

انڈین پلے بیک سنگر میوزک پلیٹ فارم پر تیسری سب سے زیادہ فالوونگ رکھنے والی شخصیت بن گئے، پہلے نمبر پر ایریانا گراندے اور دوسرے پر ایڈ شیرن براجمان ہیں۔

اریجیت سنگھ کو میوزک پلیٹ فارم پر بڑی کامیابی بالی وڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے نئے گانے ’چلیے‘ سے ملی ہے جسے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا۔

بھارتی گلوکار کو بالی وڈ انڈسٹری میں اگرچہ مختصر وقت ہوا ہے لیکن وہ اپنی سحر انگیز آواز اور دلفریت دھنوں کے ساتھ عالمی شہرت اختیار کرچکے ہیں۔

ایک ہفتے قبل اسپاٹیفائی انڈیا نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں بھارت میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں کی فہرست تھی اور اس میں اریجیت سنگھ کے دو گانے شامل تھے۔

واضح رہے کہ اپنی بے پناہ اور شاندار خدمات پر بھارتی گلوکار سات مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں