ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کی طرف سے یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے ڈرون طیاروں کے ذریعے دارالحکومت ماسکو اور ماسکو کی تنصیبات پر حملے کی کوشش کی  ہے۔

وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کیف انتظامیہ نے ڈرون طیارے کی مدد سے ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے کے قریب  ماسکو اور ماسکو علاقے کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ فرائض پر مامور دفاعی فورسز نے ماسکو کی تحصیل سٹوپینو  کی فضاوں میں ماسکو کی طرف اڑتے ڈرون طیارے کی نشاندہی کر کے اسے ناکام بنا دیا ہے۔ ڈرون طیارے کو  ریڈیو الیکٹرانک جنگی آلات کی مدد سے ناکام بنایا گیا ہے”۔

بیان کے مطابق طیارہ قابو سے باہر ہونے کے بعد ایک خالی اراضی میں گر گیا ہے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں