English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: صدر ایردوان ہنگری پہنچ گئے

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے دعوت پر بوداپست پہنچ گئے ہیں۔

بوداپست میں وہ، قیامِ ہنگری  کی سالانہ یاد کی اورہنگری کی میزبانی میں منعقدہ  عالمی ایتھلیٹک چیمپئن شپ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق دورے کی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی اور علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ صدر ایردوان  تقریبات میں شریک دیگر سربراہان مملکت کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے