ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور وہ نئئ ایکشن انٹرٹینر کو سینما میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
’ٹائیگر3‘ میں سلمان خان ایک ماہر جاسوس کے کردار میں واپسی کررہے ہیں جبکہ ان کی ہیروئن کترینہ کیف بنیں گے اور دونوں نئے مشن پر جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو گانے کی شوٹنگ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Katrina Kaif dance clip from Tiger3 song
by u/FondantFun9982 in BollyBlindsNGossip
کترینہ کیف کے ساتھ ویڈیو میں متعدد خواتین اور مرد ساتھ رقص کررہے ہیں جبکہ پس منظر میں ایک گانا بھی بج رہا ہے۔
فلم میں اداکار عمران ہاشمی بھی اہم کردار ادا کریں گے جبکہ ایکشن تھرلر کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کومیو انٹری دیں گے۔
ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کو دیوالی کے موقع رواں برس 10 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
