English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واجبات کی عدم ادائیگی پر سنی دیول کا گھر نیلامی کیلئے پیش


فوٹو : فائلفوٹو : فائل

ممبئی: بھارت کے ریاستی بینک آف برودا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بالی وڈ اسٹار سنی دیول کی جائیداد نیلامی کیلئے پیش کردی۔ 

اداکار بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کے پارلیمانی رکن بھی ہیں اور ان پر 56 کروڑ کے واجبات ہیں جس پر جائیداد کی نیلامی 25 اگست کو کی جائے گی۔

بینک نے اداکار کی جائیداد کی نیلامی کیلئے اخبار میں ٹینڈر جاری کیا ہے اور اس بات کی تفصیل جاری نہیں کی کہ سنی دیول نے بینک سے کب اور کتنا قرضہ لیا ہے۔

ٹینڈر نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنی دیول اگر اپنی جائیداد کو نیلامی سے بچانا چاہتے ہیں تو واجبات کو فوری طور پر ادا کر دیں۔

CaptureCapture

بھارتی اداکار کی نئی فلم ’غدر2‘ انڈین باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور دس دن سے بھی کم عرصے میں وہ 300 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار 2019 سے حکمران بی جے پی کی طرف سے پارلیمنٹ کے ممبر ہیں اور اس سے قبل یہ سیٹ اداکار ونود کھنہ کی تھی جو کانگریس کی طرف سے منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے