English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومالیہ نے ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگادی

القمر

صومالی حکومت نے ٹک ٹاک، ٹیلی گرام، اور شرط لگانے والی ایک کمپنی ون ایکس بیٹ کو یہ دلیل دیتے ہوئے معطل کر دیا ہے کہ انہیں   دہشت گرد اور بے حیائی کو فروغ دینے والے گروہ استعمال کرتے ہیں۔

وزارتِ مواصلات و ٹیکنالوجی نے  آج سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو یہ ایپس بلاک کرنے کا حکم دیا ہے ۔

 یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک کے وسطی علاقے میں دہشت پسند گروپ الشباب کے خلاف لڑائی میں شدت آ رہی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب حکومت نے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے نام پر مخصوص ایپس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں سینیگال نے ٹک ٹاک کو ان خدشات کی بنا پر معطل کر دیا تھا کہ یہ پرتشدد مظاہروں کو ہوا دینے کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔

کینیا کے قانون سازوں نے بھی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جب انہیں ایک درخواست موصول ہوئی جس میں نامناسب ہونے کی وجہ سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے