English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس (ر) مقبول باقر کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ تقرری کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

القمر

  کراچی: نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی تقرری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواستگزار کے وکیل ابراہیم ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریٹائرڈ ہوئے۔آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 2 سال تک کسی منافع بخش یا نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتے۔

درخواست گزار نے لکھا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی بطور نگران وزیر اعلیٰ سندھ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 207 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام کرنے سے روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے