ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر زی یارتو نے کہا ہے کہ صدر ایردوان کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔
ہنگری کے سرکاری ریڈیو چینل کوسوتھ کے مطابق، زی یارتو نے صدر ایردوان کے دوہر ہنگری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی سطحی اسٹریٹیجک کونسل کے تحت صدر ایردوان کے اس دورے میں اسٹرییجک اشتراک سازی سے متعلق ایک نیا معاہدہ طے کیا جائے گا جبکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے پر بھی اتفاق ہوگا۔
زی یارتو نے بتایا کہ ترک فلو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی، توانائی کے شعبے میں ترکیہ کے ٹرانزٹ کردار کی اہمیت کا اجاگر کرتا ہے۔
