English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان: ریڈیو ایکٹیو پانی کی نکاسی 24 اگست سے شروع ہو جائے گی

القمر

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے کہا ہے کہ 24 اگست سے فوکوشیما ڈائچی جوہری پاور پلانٹ کا ریڈیو ایکٹیو پانی سمندر میں چھوڑنا شروع کر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کیشیدہ نے دارالحکومت ٹوکیو میں کابینہ اجلاس کے بعد موضوع سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "فوکو شیما ڈائچی جوہری پاور پلانٹ کے ریڈیو ایکٹیو آلودہ پانی کو 24 اگست سے سمندر میں چھوڑنا شروع کر دیا جائے گا۔ محفوظ شکل میں پانی کی نکاسی اور پاور پلانٹ کے انہدام کے لئے ہم ہر ممکنہ کوشش کریں گے”۔

کیشیدہ  کےبیان کے بعد ٹوکیو الیکٹرک انرجی کمپنی TEPCOکے سربراہ ‘کوبایاکاوا ٹوموآکی’ نے سرعت کے ساتھ   نکاسی کا کام شروع کرنے کے لئے ملازمین کا تعین کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی نے 4 جولائی کو جاری کردہ رپورٹ میں  جاپان کےنکاسی  پلان کومحفوظ قرار دیا تھا۔ تاہم جاپان کے ہمسایہ ممالک چین، جنوبی کوریا اور تائیوان نے ٹوکیو حکومت  کے ریڈیو ایکٹیو نکاسی  پلان  کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

جاپان میں مارچ 2011 کو 9 کی شدت کے زلزلے اور سونامی میں فوکو شیما ڈائچی جوہری پاور پلانٹ کے ری ایکٹر کو نقصان پہنچا تھا۔ پلانٹ سے ریڈیو ایکٹیو  اخراج کے بعد اطراف کے علاقے کو خالی کروا لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے