ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر میں نئے پیٹرول ذخائر کی دریافت

مصر نے خلیج سوئز  میں پیٹرول کے نئے وسائل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

مصر وزارتِ پیٹرول و معدنی وسائل نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ مصر کی بین الاقوامی انرجی کمپنی شیرون نے خلیج سوئز کے شمال میں نئے پیٹرول فیلڈ کی دریافت کی ہے۔

بیان کے مطابق  دریافت ہونے والا پیٹرول نہایت معیاری ہے تاہم ذخائر کی مقدار کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ مصر کے وزیرِ پیٹرولیم و معدنی وسائل طارق المولا نے 12 فروری کو مصر بین الاقوامی پیٹرول میلے و کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ 2022 میں ملک کی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہم 2025 تک پیٹرول اور گیس کے  300 نئے کنوئیں کھولنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں