ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں گزشتہ روز کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سےبھی تجاوز کر گیا

فرانس میں گزشتہ روز کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سےبھی تجاوز کر گیا، جو کہ  سال کا گرم ترین دن  ہے۔

موسمیاتی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ روز ملک کے جنوب میں وادی رون میں درجہ حرارت 42.7 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔ جو کہ اس ملک میں رواں  سال کا بلند ترین  درجہ حرارت تھا۔

اس کے جوار کے سینٹ مارٹن اور ڈروم میں بھی درجہ حرارت  42.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسوقت ملک  میں4 علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری رکھا گیا ہے  اورنج الرٹ کی صورتحال، جو کہ نچلی سطح پر ہے، 46 علاقوں میں غالب ہے۔

خاصکر ملک کے جنوب میں   ہفتے کے وسط  تک  درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں