ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاطمہ قتل کیس پر آواز اٹھانے والوں کو کچے کے ڈاکوؤں کی سنگین دھمکیاں

رانی پور: سندھ میں کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نے رانی پور کی فاطمہ کو قتل کرنے والے ملزم کو بچانے کے لیے دھمکی آمیز ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں کچے کے ڈاکوؤں نے ورثا اور معاملہ اجاگر کرنے والے صحافیوں سمیت دیگر افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ڈاکوؤں نے کہا کہ جس نے ہمارے پیروں اور اُن کی حویلیوں کا نام لیا انہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، پیروں کی حویلیوں کی ہم خود حفاظت کریں گے۔

پولیس نے دھمکیاں دینے پر چالیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں: رانی پور؛ پیر کی حویلی میں قتل گھریلو ملازمہ فاطمہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم

اُدھر مقتولہ فاطمہ کی والدہ نے ملزمہ حنا شاہ کے والد کو مقدمے میں نامزد کرنے کے لیے درخواست دے دی جس میں بتایا گیا ہے کہ حنا شاہ کے والد رانی پور کے وائس چیئرمین ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں