English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح میں اضافے پر فنکار بھی برس پڑے

القمر

کراچی: ملک میں آسمان کو چھوتی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کا ردِعمل سامنے آگیا۔

جہاں ملک بھر میں بجلی کی اضافی قیمتوں اور دُگنے بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں وہیں اداکاروں کی جانب سے بھی اس کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بجلی کے بل کی وجہ سے پریشان ہونے والے ایک شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا بیان میں اپیل کی ہے کہ صاحبِ استطاعت لوگ اپنے ارد گرد کے لوگوں اور ملازمین کی معمول سے زیادہ مدد کریں انہیں تنخواہ کے علاوہ اضافی رقم دیں۔

 

 

 

 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکار سمیع خان نے مذکورہ ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے خدا سے رحم کی دعا کی ہے۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

دوسری جانب اداکار محب مرزا نے طنزیہ انداز میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’شکر ہے ہم چاند پر نہیں گئے ورنہ راکٹ کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارچز بھی بجلی کے بل میں لگ کر آجاتے‘۔

واضح رہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافے اور بجلی کے اضافی بلز کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے