English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

القمر

مکہ معظمہ: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے حرم مکہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ 

اداکارہ نے اپنے روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جو خوب وائرل ہورہی ہیں۔

راکھی ساونت نے عمرہ جانے  کی خبر تین روز قبل بریک  کی تھی اور اس مقدس سفر میں ان کےبھائی واحد علی خان اور بھابھی شائستہ علی خان بھی ہمراہ ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے سب سے پہلے مدینہ منورہ سے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی جس میں وہ عقیدت اور احترام کے ساتھ مسجد نبوی کے مختلف دروازوں سے لپٹ رہی تھیں۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کررہی تھیں جس کے بعد انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ وہ عمرہ کرچکی ہیں۔

راکھی ساونت نے پچھلے برس اپنے مسلمان دوست عادل خان درانی سے شادی کے موقع پر اسلام قبول کیا اور اپنا نیا اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے