ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ، عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جائے گا، وزیر تجارت

وزیر تجارت عمر بولات کا کہنا ہے  کہ ہم دوست اور برادر ملک عراق کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، تعمیرات  اور لاجسٹکس میں تعلقات کو کہیں  زیادہ بلند سطح تک لیجائیں گے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں وزیر بولات نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ بغداد کا آغاز عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر منصوبہ بندی محمد علی تمیم کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے ساتھ کیا۔

بولات نے کہا کہ انہوں نے دورے کے دائرہ کار میں باہمی سرمایہ کاری اور تجارتی حجم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں ترکیہ کے کاروباری دنیا کے سرکردہ نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسٹم، درآمد اور معیاری کاری کے شعبے میں اپنی توقعات سے آگاہ کرنے کا موقع ملا۔ ہم نے ان شراکتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جو ہمارے ٹھیکیدار عراق کے انفراسٹرکچر اور سپر اسٹرکچر کی تعمیر، عراق کی طرف سے منصوبہ بندی کردہ نئے شہروں اور نئے علاقوں کی ترقی میں ہاتھ بٹا  سکتے ہیں۔ ہم دوست اور برادر عراق کے ساتھ تمام شعبوں، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، تعمیرات اور لاجسٹکس میں اپنے تعلقات کو مزید آگے  لے جائیں گے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں