English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر بُرج خلیفہ پر دکھایا جائے گا

القمر

دبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

کنگ خان کے مداحوں کو ان کی فلم جوان کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شاہ رُخ اور جوان کا نام ’ایکس‘ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

تاہم مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں کیونکہ شاہ رُخ خان نے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیا ہے۔

شاہ رُخ خان نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر لگی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کی فلم کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔

ساتھ ہی جوان کے اداکار نے بتایا کہ ٹریلر 31 اگست کو رات 9 بجے برج خلیفہ پر نشر ہوگا۔

شاہ رُخ خان کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ کنگ خان کی اس فلم کو ہندی، تیلگو اور تامل زبان میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے