ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’جوان‘ ٹریلر میں عالیہ بھٹ کا نام آنے پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا

 ممبئی: شاہ رخ خان کی میگا فلم ’جوان‘ کے ٹریلر میں سپر اسٹار عالیہ بھٹ کا تذکرہ آنے پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

ایکشن تھرلر فلم کا نیا ٹریلر کل ہی ریلیز ہوا ہے اور اس نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھادی ہے اور مداح اسے بہت پسند کررہے ہیں۔

ایک سین میں کنگ خان گنجے ولن کے روپ میں ایک میٹرو ٹرین کو ہائی جیک کرلیتے ہیں اور ان کی پولیس سے بات چیت چلتی ہے۔

جب پولیس کی طرف سے پوچھا جاتا ہے کہ انہیں کیا چاہئے تو اداکار مخصوص مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ انہیں عالیہ بھٹ چاہئے۔

عالیہ بھٹ نے اس منظر پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا ’اور پوری دنیا کو صرف شاہ رخ خان چاہئے، کتنا شاندار ٹریلر ہے، سات ستمبر بہت دور ہے‘۔

بالی وڈ کنگ کی فلم 7 ستمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، ملیالم، کناڈا اور تامل میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں