English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے 20 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

القمر

  کراچی: سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے 20  پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔  

پیرکی صبح(جدہ)سعودی عرب سے پروازنمبر ایس وی 700کے ذریعے 20ڈی پورٹ پاکستانی کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے  سفری دستاویزات کے مسائل اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث  ہونے کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کو  بے دخل کیا۔

ڈی پورٹ پاکستانی جناح ٹرمینل پرایف آئی اے امیگریشن  کے پاس موجود رہے جن کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا، اور مکمل چھان بین کے بعد انھیں گھروں کوجانے کی اجازت دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے