یورپی کمیشن نے بتایا ہے کہ یورو زون کی اس سال کی شرح نمو 0.8 فیصد کم کر دی ہے ۔
یورپی یونین کمیشن نے یورپی اقتصادی توقعات پر مبنی رپورٹ جاری کی ۔
اس رپورٹ میں یورپی معیشت اس سال 0.8 فیصد اگلے سال 1.4 فیصد،یورو زون کی معیشت میں اس سال 0.8 فیصد اور اگلے سال 1.3 فیصد تک ہوگی ۔
یورپی کمیشن کی گزشتہ موسم بہار کی رپورٹ میں یورپی یونین کی اس سال ایک فیصد ،اگلے سال 1.7 فیصد جبکہ یورو زون میں اس سال 1.1 جبکہ اگلے سال 1.6 فیصد ترقی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
