English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سہولت کاری میں ساتھ نہ دینے والوں کو استعفی دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے،  سابق ڈی جی نیب

القمر

اسلام آباد: سابق ڈی جی نیب  اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے اہم عہدیداران کے استعفوں کا سلسلہ ادارے  کی انتہائی سیاسی کاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، سہولت کاری میں ساتھ نہ دینے والوں کو استعفی دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

سابق ڈی جی نیب نے کہاکہ   استعفی دینے والوں میں سب سے پہلے نیب چیئرمین تھے، سابق چیئرمین نیب قانون کے احترام کے اصول پر ڈٹے رہے اور سیاسی انتقام سے باز رہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی اور اب ڈپٹی چیئرمین نیب مستعفی ہوئے توشہ خان اور القادر ٹرسٹ جیسے غیر سنجیدہ کیسز  ادارے کی انصاف پسندی، تنظیمی سالمیت اور منصفانہ کردار پر سوالیہ نشان ہیں۔

مصدق عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا مرکزی ادارہ ہونے کے ناطے قوم توقع رکھتی ہے کہ ادارہ بد عنوانی کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کرے گا، نیب سیاسی انجینئرنگ میں ملوث ہونے سے باز رہے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے