English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گپی گریوال کرتارپور پہنچ گئے

القمر

بھارتی پنجابی فلموں کے پروڈیوسر، اداکار اور گلوکار گپی گریوال سمیت دیگر نامور بھارتی فنکار کرتارپور پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکار افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور فلم ڈائریکٹر سید نور اور شیخ عابد نے کرتارپور میں بھارتی فنکاروں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور بھارت سے آئے ہوئے یاتریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، شرکا نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنائیں اور سیلفیاں بھی لیں۔

کرتارپور آنے والے دوسرے بھارتی فنکاروں میں بنوں ڈھلوں، کرم جیت انمول، تنوں گریوال، حشنین چوہان، جمی شرما، یگراج سنگھ، بی این شرما اور امردیپ گریوال شامل ہیں۔

اداکار اور گلوکار گپی گریوال سمیت دیگر بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتارپور میں ماتھا ٹیکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے