ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹرعافیہ امریکہ کے بد ترین جیل میں ہیں:سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بد ترین جیل وہ ہے جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی قید ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے سب سے بدترین جیل وہ ہے جس میں عافیہ صدیقی قید ہیں،جیل میں 10 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے بد ترین حالت میں عافیہ صدیقی کو رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس ترجیح بنیاد پر سناعدالت نے ہر سماعت پر حکومت سے سنجیدگی کے ساتھ پیشرفت بارے پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران سب حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے عافیہ قید ہے،اتنے عرصے عافیہ صدیقی کا قید ہونا حکومتی عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی پر سختیاں ہیں ان پر ملاقات کی سختی ہے،ان کو جیل میں سہولیات کی سختیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نگران وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابط کیا جب وہ امریکہ دورے پر تھے،وزیراعظم سے کہا کہ امریکہ میں عافیہ کا کیس اٹھائیں مگر دکھ ہوا انہوں نے اس بھی سابقہ حکومتوں کی طرح اسے پس پشت ڈال دیا ،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ روڈ میپ دیں، ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے قانونی اور سیاسی راستے موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں