غزہ میں شفا اسپتال کے داخلی دروازے اور ایمبولینسوں پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 13 فلسطینی جاں بحق اور 26 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ابتدائی نتائج کے مطابق، قابض فوج کے شفا ہسپتال کے داخلی دروازے پر علاج معالجے کے لیے ایک کثیر تعداد میں کو مصر لے جانے کی تیاری میں ہونے والی ایمبولینسوں پر حملے کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 26 زخمی ہوگئے ۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پوری دنیا کو دی گئی تھی اور اس میں درج ذیل بیانات شامل تھے: "ہم نے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کی نقل و حرکت کی اطلاع انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس، مصر اور مواصلاتی ذرائع اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے پوری دنیا کو دی تھی لیکن قابض نے اپنی پوری ہٹ دھرمی کے ساتھ یہ جرم سر زد کیا ہے۔”
بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ طبی عملے اور ایمبولینسوں کے خلاف جرائم پر پابندی کے تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے لیے جوابدہ ہو۔
غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں شفا اسپتال، بیت المقدس اسپتال اور انڈونیشیا اسپتال کے ارد گرد کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔
شفاہ اسپتال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیل نے ہیلتھ ورکرز کو نشانہ بنایا اور کہا کہ "اسرائیل نے ایمبولینس کے قافلے کو نشانہ بنایا جو جنوب کی طرف رفح سرحدی چوکی تک پہنچنے کے لیے سفر کر رہا تھا۔ اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
قدرہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ساحلی شاہراہ سے منسلک رشید سڑک پر دو مختلف مقامات پر ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا جو زخمیوں کو رفح سرحدی چوکی کو لے جارہی تھیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں اسپتالوں پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسپتالوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا "یہ غیر انسانی، وحشیانہ قتل عام اور جرائم عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر ان ممالک جو کہ انسانی حقوق کو اہمیت دینے کا دعویٰ کرتے ہیں”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں تا حال خدمات انجام دینے والے اسپتالوں پر اپنے حملوں سے قتل عام میں اضافہ کیا اور عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ علاج کی خدمات فراہم کرنے والے اسپتالوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے شفاہ اسپتال میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا ہے ، جو غزہ کی پٹی میں حملوں سے فرار ہونے والوں کے لیے ایک پناہ گاہ بن چکا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ غزہ میں "حماس کے دہشت گردوں کو لے جانے والی ایک ایمبولینس جو علاقے میں موجود فوجیوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی تھی” کو نشانہ بنایا گیا۔