ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور ترکیہ کی سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کب سے نشر ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں کے اشتراک سے بننے والی ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کی نشریات کا آغاز رواں ماہ سے ہوگا۔

معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویب سیریز کا پوسٹر شیئر کیا جس میں اس تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں کی تصاویر شائع ہیں۔

عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “سلطان صلاح الدین ایوبی ایک ممتاز اور بہادر جنگجو تھے جو مصر اور شام کے پہلے سلطان بنے”۔

اداکار نے سیریز کی نشریات کے حوالے سے کہا کہ “رواں ماہ 13 نومبر سے، صلاح الدین ایوبی سیریز کی نشریات کا آغاز ہورہا ہے، یہ سیریز ہر پیر کی رات 9 بجے  ٹی آر ٹی پر نشر کی جائے گی”۔

مزید پڑھیں: سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں سلیکشن کے باوجود رابطہ نہیں کیا گیا؛ ژالے سرحدی

واضح رہے کہ نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کی ویب سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

تاریخی ویب سیریز کیلئے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو کہ 200 ایکڑ پر محیط ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں