آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ خبر ترک : "ترکیہ کا امریکہ سے غزہ کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ "
وزیر خارجہ حقان فیدان نے انقرہ آنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ فیدان نے بلنکن پر زور دیا کہ اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکا جائے اور فوری طور پر مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔
***روزنامہ وطن: "انقرہ میں بلنکن سے سرد مہری”
وزیر خارجہ حقان فیدان اپنے امریکی ہم منصب انتونی بلنکن کے ساتھ 150 منٹ کی ملاقات کے بعد کیمروں کے سامنے اکھٹے نہیں آئے اور پریس کانفرنس سے اجتناب کیا۔ بلنکن نے فیدان سے گلے ملنے کی کوشش کی لیکن فیدان دور ہی رہنے کو ترجیح دیا۔
***روزنامہ حریت : "ورلڈ پریس: ترکوں کو بلنکن کے منصوبے کا علم تھا”
وزیر خارجہ حقان فیدان کی انقرہ میں اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کو عالمی پریس میں بڑے پیمانے پر کوریج ی گئی ہے۔ قطر کے الجزایرہ چینل کے مطابق بلنکن کا بنیادی مشن اسرائیل کو مزید وقت دینا تھا اوت ترکوں کو اس بات سے آگاہی حاصل تھی اس لیے بلنکن کی آمد پر سر مہری سے کام لیا گیا۔ برطانوی اخبار گارڈین نے یہ بھی لکھا کہ ‘بلنکن کا ترکیہ میں بہت گرمجوشی سے استقبال نہیں کیا گیا۔
***روزنامہ یینی شفق: ” التون کی طرف سے اسرائیلی میڈیا پر ردعمل”
صدارتی اطلاعات کےامور کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے اسرائیلی میڈیا کی جانب سے انہیں اور صدر رجب طیب ایردوان کو نشانہ بنانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ آلتون نے کہا، ‘ہم دیکھتے ہیں کہ انصاف اور سچائی کے حق میں ترکیہ کا رویہ کچھ لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں قتل عام کے خاتمے کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھیں گے، چاہے کوئی بھی اس کی مخالفت کرے۔
***روزنامہ اسٹار : "برآمدات میں ریکارڈاضافہ "
ماہ اکتوبر میں ترکیہ کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.4 فیصد بڑھ کر 22 ارب 900 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس طرح، ترکیہ کی تاریخ میں ماہ اکتوبر کی سب سے زیادہ برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
