جی سیون وزرائے خارجہ کا اجلاس موجودہ صدر ملک جاپان کی میزبانی میں سات تا آٹھ نومبر کو ٹوکیو میں ہوگا۔
وزیر خارجہ کامی کاوا یوکو کی زیر قیادت اجلاس میں گروپ کے دیگر رکن ممالک امریکہ،کینیڈا،جرمنی،اٹلی،برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہونگے ۔
اجلاس میں اسرائیل ،غزہ صورتحال،روس ۔یوکرین جنگ اور ماحولیات جیسے مسائل پر بات چیت ہوگی علاوہ ازیں،ایشیا ۔پیسیفک جیو پولیٹیکامورمیں چین کے رسوخ اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔
اجلاس کے بعد ایک آزاد ہند۔پیسیفک اتحاد پر غور کے نتیجے میں اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
جی سیون کا سالانہ وزرائے خارجہ کا سابقہ اجلاس بھی اپریل میں جاپانی شہر کارو یزاوا میں ہوا تھا۔