ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گوراک نے قطر میں جاری خونخوار شاہین پنجم نامی فوجی مشقوں میں شرکت کی ۔
ترک امور دفاع کے مطابق،ان مشقوں میں جنرل گوراک کے علاوہ قطری نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ اور قطری مسلح افواج کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل سالم بن حمد العقیل النبت نے بھی حصہ لیا ۔
جنرل گورکا نے ایف سولہ طیارے میں جبکہ العطیہ نے رافیل جنگی طیارے میں پائلٹس کی رفاقت کی ۔
پرواز کے بعد مشقوں میں شامل فضائیہ کے عہدے داروں سے ملاقات میں جنرل گوراک نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی ۔