ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی اسرائیل پر ڈرون حملے کی کوشش،اسرائیل کی جوابی کاروائی

 اسرائیلی فوج نے  جنوبی شہر ایلات  پر  ڈرون حملے کی جوابی کاروائی میں  ایک شامی تنظیم پر حملہ  کیا ہے۔

 اسرائیلی فوج کے مطابق، گزشتہ روز جنوبی اسرائیل میں بحیرہ احمر  کے ساحلی شہر ایلات پر ڈرون ایک اسکول سے جا ٹکرایا جس کے جواب میں ہماری فوج نے  ایک شامی تنظیم کو نشانہ بنایا ہے۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ  ایلات پر  حملہ شامی  حکومت کی کارستانی ہے جس کے خلاف ہم  سخت جوابی کاروائی کریں گے۔

 اسرائیلی فوج اور پولیس نے گزشتہ روز ایلات شہر میں ایک ڈرون گرنے کی اطلاع دی تھی جو کہ ایک اسکول میں  جا گرا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں