قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے سبکدوش ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رمیز راجا (سابق چیئرمین پی سی بی) کے علاوہ اپنے قریبی دوستوں سے بھی اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے رہنمائی مانگی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف مقابلے سے پہلے پری میچ کانفرنس میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے سابق کرکٹرز اور بورڈ کے رویے پر اظہار مایوسی کیا تھا۔ دوسری جانب کچھ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بابراعظم کے قریبی ساتھیوں نے انہیں ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی سیمی فائنل تک پہنچنے سے قبل ہی دوڑ ختم ہو چکی ہے، تاہم اس دوران ان کی زیر قیادت کھیلنے والی ٹیم نے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور افغانستان کے خلاف میچ میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔