ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک پارٹی کو عوام پرمسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیاقت بلوچ

لاہور:  قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ8فروری کا الیکشن طے ہے،اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔ ماضی میں تین پارٹیوں کو اقتدار دلوایا گیا،ان کے دوراقتدار میں ملک معاشی دلدل میں دھنس گیا، اب بھی ایک پارٹی کوعوام کے سرپرسوار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی کی مہارت اور تجربہ 16ماہ چھوٹے بھائی کے کام نہیں آیا، انہی لوگوں کو آئندہ مسند اقتدار پر بٹھایا گیا تومزید تباہی آئے گی۔سیاسی قوتیں بھی حکمرانی کے حصول کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی دہلیز پر جاتی ہے، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انہیں عوام سے رجوع کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں فیمیلز کی تقریب اور منصورہ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ماڈل ٹاؤن تقریب سے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے بھی خطاب کیا۔ امیر لاہور ضیا الدین انصاری، قیم لاہور خالد احمد بٹ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سید احسان اللہ وقاص اور ملک شاہد اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں کراچی سے آئے ہوئے افراد شریک تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ کراچی لاتعداد مسائل سے دوچار ہے، پیپلزپارٹی نے غیرجمہوری رویہ اختیار کر کے میئر کراچی کی سیٹ ہتھیائی، جس سے اس کی عزت افزائی نہیں، رسوائی ہوئی۔کراچی میئرانتخابات کے دوران الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے رویے سے مزیدشکوک و شبہات پیدا ہوئے، آئندہ انتخابات  شفاف ہوئے تو جماعت اسلامی کراچی میں کامیابی حاصل کرے گی۔

قائم مقام امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ خود اعتمادی، خود انحصاری ہے، کشکول توڑنا پالیسی ہے۔ہم ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔  بانی جماعت سید مودودی نے اتحاد امت اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاد کے لیے جدوجہد کی، ہم ان کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس وقت معاشرہ، فساد اور افراتفری کا شکار، پورا نظام تباہ ہو گیا ہے۔ ملک پر سالہاسال سے مسلط قیادتیں ناکام ہوگئی ہیں، ن کی اہلیت کرپٹ رویے ہیں اور ان کی بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں