English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیل کے حملوں کی 'جنگی جرائم' کے طور پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ

القمر

ہیومن رائٹس واچ نے غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیل کے حملوں کی ‘جنگی جرائم’ کے طور پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔

تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے "طبی سہولیات، اہلکاروں اور نقل و حمل پر غیر قانونی حملوں نے غزہ کے حفظان ِصحت  کے نظام کو مزید تباہ کر دیا ہے اور اس کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات کی جانی چاہیے۔”

تنظیم نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آزاد بین الاقوامی کمیشن اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیلی فوج کے اس دعوے کے باوجود کہ حماس نے 5 نومبر 2023 کو ہسپتالوں کا استعمال کیا”، پیش کردہ کوئی بھی ثبوت بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو ان کی محفوظ حیثیت سے محروم کرنے کا جواز پیش نہیں کر سکتا۔

ہیومن رائٹس واچ نے 7 اکتوبر سے 7 نومبر کے درمیانی عرصے میں  انڈونیشیا اسپتال، الاحلی اسپتال، بین الاقوامی آئی کیئر سینٹر، ترکیہ-فلسطین فرینڈشپ اسپتال، اور بیت المقدس  اسپتال  اور آس پاس کے مقامات پر حملوں کی تحقیقات کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے