English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

"سویڈن کی نیٹو رکنیت"خارجہ پارلیمانی کمیشن اگلے ہفتے بحث شروع کرے گا

القمر

ترک پارلیمان  کا خارجہ کمیشن  سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی منظوری پر پیش کردہ سفارش پر اس ہفتے بحث شروع کرے گا۔

 خارجہ کمیشن نے سولہ نومبر کے اجلاس سے متعلق  نیٹو میں سویڈن کی شمولیت سے متعلق پروٹوکول کی منظوری کے لیے پیشگی قانون کی تجویز بھی قبول کی ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  سویڈن کی نیٹو میں رکنیت سے متعلق ایک بل خارجہ کمیشن کو روانہ کیا گیا تھا۔

 اگر یہ بل  کمیشن نے  قبول کر لیا تو اسے حتمی منظوری کےلیے صدر ایردوان کو دستخط کے لیے  پیش کیا جائے گا۔

 سویڈش وزیر خارجہ  توبیاس بل اسٹروم نے اس بارے میں فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا تھا کہ ہم سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کابے صبری سے انتظار کر ر ہے تھے ۔

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے