English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس نے  گزشتہ 48 گھنٹوں میں 20 اسرائیلی گاڑیوں کو تباہ کیا، کمانڈر ابو عبیدہ

القمر

 بیت المقدس: اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری کمانڈرابو عبیدہ  نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا۔

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ “قطری بھائیوں نے فلسطینی بچوں اور 75 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں غزہ میں زیر حراست اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کی کوشش کی، لیکن قابض دشمن مسلسل فرار کی راہ اختیار کر رہا ہے اور اپنے قیدیوں کو قتل کرنے کی پرواہ نہیں کررہا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے غزہ میں متعدد قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی اور امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے، لیکن دشمن روک رہا ہے،  اسرائیل اس عمل کو طول اور جنگ بندی سے کترا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جھڑپوں میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں، خطے میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں میں توسیع کے بعد 31 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے