English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ دور کے فنکاروں کو ماضی جیسی شہرت کیوں نہیں ملتی؟ ریما نے وجہ بتادی

القمر

 لاہور: ماضی کی نامور اداکارہ ریما نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ آج کل شوبز فنکاروں کو ماضی کے شوبز ستاروں جیسی مقبولیت کیوں حاصل نہیں ہوتی۔ 

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ اداکاروں کو اس لئے زیادہ پسند کرتے تھے کہ ان کی شخصیت پراسرار رہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہر شوبز فنکار عوام کی رسائی میں ہوتا ہے جس اس کی پراسراریت ختم ہوجاتی ہے اور وہ سپر اسٹار نہیں بن سکتا۔

ریما کا کہنا تھا کہ انہوں زندگی میں کبھی کسی کے خلاف منفی بات نہیں کی کیوں کہ یہ ان کے مزاج کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ ریما پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارہ رہی ہیں اور پھر انہوں نے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھا اور کامیابیاں سمیٹیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے