English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ حالات نے  سب پر یہ عیاں کر دیا ہے  کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمدشرطیہ  ہے، وزیر فیدان

القمر

وزیر خارجہ  حاقان فیدان نے مشرق وسطیٰ سلسلہ  امن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینز لینڈ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق غزہ میں انسانی المیہ پر تبادلہ خیال کی جانے والی  اس ملاقات میں  وزیر فیدان نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات نے  سب پر یہ عیاں کر دیا ہے  کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمدشرطیہ  ہے۔

وزیر فیدان نے  ” فلسطینی مسائل کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور تسلیم شدہ بین الاقوامی پیرامیٹرز کے دائرہ کار میں ممکن ہے کی یاددہانی کراتے ہوئے کہ  فوری طور پر مکمل جنگ بندی قائم کرتے ہوئے  ایک مستقل اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے کاروائی کی جانی چاہیے۔”

ملاقات کے دوران فیدان نے نشاندہی کی کہ انسانی المیہ ناقابل قبول ہے اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہییں۔

فیدان نے اس بات چیت میں دوران یہ بھی کہا کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم- عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے