ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین کیلیے لابنگ نہیں کی، بابر کو کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا تھا، شاہد آفریدی

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے شاہین آفریدی کے لیے لابنگ کی نہ حمایت، میں نے تو بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کے لیے کبھی لابنگ کی اور نہ اس بات کی کبھی حمایت کی ہے۔ میں نے تو بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھ پر لابنگ کا الزام عائد کرنے والوں پر حیران ہوں اور افسوس بھی کررہا ہوں کیوں کہ نہ تو میں ایسی چیزوں میں شامل ہوتا ہوں اور نہ مجھے ایسا کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر یہ سب کچھ کرنا ہوتا تو کبھی چیئرمین کے خلاف بات نہ کرتا۔

انہوں  نے کہا کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کے لیے کپتان بنانے کی ہمیشہ حمایت کی ہے کیوں کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ہنر جانتا ہے۔ میں شاہین آفریدی کو کپتانی سے دور رکھنا چاہتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں