English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: غزّہ سے کینسر کے مریض ترکیہ پہنچ گئے

القمر

غزّہ سے نکالے گئے بعض کینسر کے مریض اور ان کے تیماردار رفیق 2 طیاروں کے ذریعے ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

طیاروں نے مصر کے العارش ہوائی اڈے سے پرواز کی اور ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے ایسن بوعا ہوائی اڈّے پر اترے ہیں۔

ترکیہ کے وزیر صحت فخر الدین قوجا بھی غزّہ کے لئے امدادی کاروائیوں اور مریضوں اور زخمیوں کی ترکیہ منتقلی کے لئے کل مصر میں بھاری مذاکراتی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد بعض مریضوں کے ہمراہ مصر سے ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

مریضوں کو، اسرائیلی حملوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے، غزّہ سے نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے العارش ہوائی اڈّے پر پہنچایا گیا اور یہاں سے ترکیہ کے صدارتی اور وزارت دفاع  کے طیاروں میں سوار کر کے ترکیہ لایا گیا ہے۔ انقرہ کے ایسن بوعا ہوائی اڈّے پر صحت کے عملے نے مریضوں کا استقبال کیا۔

اطلاع کے مطابق مریضوں کو انقرہ کے بِل کینت سِٹی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔

ترکیہ سے 9 طبّی ماہرین کا عملہ راستے بھر مریضوں سے دلچسپی لیتا اور ان کی  صحت کی صورتحال کو کنٹرول کرتا رہا ہے۔

وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی ہیلتھ ڈپلومیسی اور فیلڈ میں جاری کاروائیوں کے نتیجے میں غزّہ سے نکالے گئے 27 مریضوں اور ان کے ہمراہ 13 رفیقوں کو ترکیہ لا کر ہم نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ہم مریضوں کی ترکیہ منتقلی کا کام بھرپور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے”۔

وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا ہے کہ "آج تک غزّہ سے کوئی مریض علاج کی خاطر براستہ مصر کسی اور ملک نہیں پہنچایا گیا۔ یہ مریض جو آج ترکیہ پہنچے ہیں رفاح سرحدی چوکی سے گزر کر براہ راست ترکیہ آنے والے پہلے مریض ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے