ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر الجزائر پہنچ گئے ہیں۔
دورہ، صدر عبدالمجید تبون کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ الجزائر میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان ترکیہ اور الجزائر کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
الجزائر میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان ، ترکیہ اور الجزائر کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
الجزائر ہواری بومدین ہوائی اڈّے پہنچنے پر صدر عبدالمجید تبون نے صدر ایردوان کا خیر مقدم کیا۔
بعد ازاں ہوائی اڈّے پر صدر ایردوان کے خیر مقدم کے لئے سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔
دونوں صدور نے اپنے وفود کو ایک دوسرے سے متعارف کروایا۔